11 جولائی، 2026، 12:01 PM

امریکہ کے ایران پر حملے میں حمایت؛ امارات کو جواب دینا ہوگا، غریب آبادی

امریکہ کے ایران پر حملے میں حمایت؛ امارات کو جواب دینا ہوگا، غریب آبادی

ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی وزارت تجارت کی نئی دستاویز نے ایران کے خلاف امریکی فوجی جارحیت میں امارات کی حمایت کا اعتراف کیا ہے، جس کے بعد ابوظہبی پر بین الاقوامی سطح پر جواب دہی عائد ہوتی ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے قانونی و بین الاقوامی امور کے نائب وزیر کاظم غریب آبادی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی وزارت تجارت نے ایک نئی دستاویز جاری کی ہے، جس میں برآمدات پر کنٹرول کے ضوابط میں نرمی اور امارات کی برآمدی حیثیت کو بہتر بنانے کا ذکر کیا گیا ہے، اور اس اقدام کو ایران کے خلاف امریکی فوجی جارحیت کی حمایت کے صلے کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دستاویز واشنگٹن کا باضابطہ اعتراف اور ابوظہبی کے لیے ایک رسوا کن ثبوت ہے، جو بین الاقوامی ذمہ داری اور براہ راست قانونی نتائج کا موجب بنتا ہے۔

غریب آبادی نے اپنے بیان کے اختتام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عرب امارات کو اپنے اقدامات پر جواب دینا ہوگا۔

News ID 1940243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha