13 جولائی، 2026، 8:56 AM

ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیا جانا چاہیے، غریب آبادی

ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیا جانا چاہیے، غریب آبادی

ایرانی وزارت خارجہ کے قانونی و بین الاقوامی امور کے معاون نے کہا کہ ایران کے خلاف ہر فوجی جارحیت کا فیصلہ کن اور پشیمان کن جواب دیا جانا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے قانونی و بین الاقوامی امور کے معاون کاظم غریب آبادی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ایران کے خلاف ہر قسم کی فوجی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی حکمت عملی کو جاری رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کونسل یا پارلیمنٹ ایک ایسا قانونی اقدام منظور کرے جس کے تحت رہبر انقلاب اسلامی، فوجی اور سول حکام کے خلاف کسی بھی حملے یا اقدام کی صورت میں نظام کی جانب سے فیصلہ کن اور پشیمان کن جواب کا طریقہ کار پہلے سے طے ہو۔

غریب آبادی نے زور دے کر کہا کہ ایران کے خلاف کوئی بھی اقدام ایسا نہیں ہونا چاہیے جو جواب کے بغیر رہ جائے۔

News ID 1940274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha