9 جولائی، 2026، 12:43 PM

حملہ کروگے تو پٹ بھی جاؤگے، امریکی قیادت کو قالیباف کا سخت پیغام

حملہ کروگے تو پٹ بھی جاؤگے، امریکی قیادت کو قالیباف کا سخت پیغام

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ دھونس اور وعدہ خلافی کا دور ختم ہوچکا، حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا جبکہ آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھولی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی قیادت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اب تک یہ نہیں سمجھ سکا کہ دھونس، دھمکی اور وعدہ خلافی اب بغیر قیمت چکائے ممکن نہیں رہی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ واضح الفاظ میں امریکہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب بھی دیا جائے گا۔

قالیباف نے مزید کہا کہ امریکہ بے فائدہ کوششیں کرنے سے باز رہے، کیونکہ اس طرح وہ مزید مشکلات میں پھنستا چلا جائے گا۔

انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز امریکی دباؤ یا دھمکی سے نہیں بلکہ صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھولی جائے گی۔

News ID 1940217

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha