مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے مغربی ایشیا کی حالیہ صورتحال، جاری مذاکرات اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی اہمیت پر تبادلۂ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق نریندر مودی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ انہوں نے صدر مسعود پزشکیان سے مغربی ایشیا کی حالیہ پیش رفت پر گفتگو کی، مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کوششیں خطے میں پائیدار امن کے قیام پر منتج ہوں گی۔
بھارتی وزیرِاعظم نے کہا کہ انہوں نے ٹیلیفونک گفتگو میں بھارت اور عالمی برادری کے لیے آبنائے ہرمز میں آزاد اور محفوظ جہازرانی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
دوسری جانب ایران پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ اگر مستقل جنگ بندی قائم ہو جائے اور جنگ کا خاتمہ ہو جائے تو وہ ضروری سکیورٹی پروٹوکولز اور حفاظتی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کی ضمانت دینے کے لیے تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ