29 نومبر، 2025، 7:25 PM

اٹلی میں حکومت کی اسرائیل نوازی کے خلاف وسیع پیمانے پر ہڑتال اور مظاہرے

اٹلی میں حکومت کی اسرائیل نوازی کے خلاف وسیع پیمانے پر ہڑتال اور مظاہرے

اٹلی میں حکومت کی اسرائیل نوازی کے خلاف وسیع پیمانے پر ہڑتال اور مظاہروں کے نتیجے میں پروازیں اور ریلوے خدمات متاثر ہوئیں۔ مظاہروں میں عالمی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اٹلی میں ایک روزہ مزدوروں کی ہڑتال اور حکومت کی اسرائیل نوازی کے خلاف وسیع مظاہروں کے نتیجے میں درجنوں پروازیں منسوخ اور قومی ریلوے خدمات متاثر ہوئیں۔ 

سینکڑوں مظاہرین نے تورینو اور جینوا میں مارچ کیا۔ جینوا کی ریلی میں اقوامِ متحدہ کے فلسطینی حقوق کے خصوصی رپورٹر فرانچسکا آلبانیز، یونان کے سابق وزیرِ خزانہ یانیز واروفاکیس اور سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ شریک ہوئے۔  

مظاہرین نے ان مصری نژاد مذہبی رہنما محمد شاہین کے حق میں بینرز اٹھائے جو فلسطین کے حامی ہیں اور جنہیں اٹلی سے نکالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ 

مظاہرین نے اٹلی کے دفاعی بجٹ میں اضافے اور صحت، تعلیم و فلاحی شعبوں کی نظراندازی پر بھی اعتراض کیا۔  

اطالوی مزدور یونینوں نے احتجاجی سلسلے کو جاری رکھنے اور ہفتہ کے روز مزید مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔  

ہڑتال کے باعث میلان کے ایئرپورٹ پر کم از کم 27 اور بولونیا میں 17 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ دیگر متاثرہ ہوائی اڈوں میں میلان-لیناتے، نیپلز اور وینس شامل ہیں۔ قومی فضائی کمپنی نے 26 اندرونی پروازیں بھی منسوخ کیں۔  

ریلوے خدمات روم، تورینو، میلان اور جینوا کے بڑے اسٹیشنوں پر معطل ہوئیں جبکہ میلان کے لامبراتے اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت مظاہروں کے باعث رک گئی۔ روم اور دیگر شہروں میں شہری ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہوئی۔  

وینس میں سرگرم کارکنوں نے اطالوی دفاعی کمپنی لیوناردو کے دفاتر بند کر دیے جنہیں پولیس نے منتشر کر دیا۔

News ID 1936811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha