20 مئی، 2025، 4:58 PM

پاک اور ہندوستان جنگ بندی میں ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں، انڈین سیکرٹری خارجہ

پاک اور ہندوستان جنگ بندی میں ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں، انڈین سیکرٹری خارجہ

ہندوستانی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کوششوں کا سرے سے انکار کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک ہندوستان فائربندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی میں کوئی کردار نہیں تھا۔

ہندوستانی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی، ٹرمپ خود ہی اسٹیج پر آنا چاہتے تھے اور وہ آگئے۔

ہندوستانی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تنازع روایتی جنگ کے دائرے میں رہا، اسلام آباد سے کسی ایٹمی دھمکی یا اشارے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

News ID 1932815

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha