26 اکتوبر، 2024، 5:13 AM

نتن یاہو اور صہیونی وزیر دفاع محفوظ پناہ گاہوں میں چھپ گئے

نتن یاہو اور صہیونی وزیر دفاع محفوظ پناہ گاہوں میں چھپ گئے

مقاومت کے حملوں کے خوف سے صہیونی وزیراعظم اور وزیردفاع محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نتن یاہو اور وزیر دفاع یوا گیلانت وزارت دفاع کے زیرزمین محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

اسرائیل ہیوم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اعلی صہیونی حکام مقاومت کی جانب سے حملوں کے خطرے کے پیش نظر وزارت دفاع کی عمارت میں موجود محفوظ پناہ گاہوں میں چھپ گئے ہیں۔

اس سے پہلے صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر حملے کی خبریں ذرائع ابلاغ میں منتشر ہوگئی تھیں۔ تہران حکام کی جانب سے صہیونی حملوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ تہران میں زندگی کے معمولات رواں دواں ہیں۔

المیادین اور شامی خبررساں ایجنسی نے تہران کے ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات پر صہیونی فوج کے حملوں کی تردید کی ہے۔

News ID 1927691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • US 22:02 - 2024/10/26
      0 0
      امریکہ اور اسرائیل کو ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا ہوا ۔