22 اکتوبر، 2024، 11:07 PM

لبنان، صہیونی حملے میں ایرانی ڈاکٹر شہید

لبنان، صہیونی حملے میں ایرانی ڈاکٹر شہید

صہیونی حکومت کے حملے میں لبنان میں خدمات انجام دینے والے ایرانی ڈاکٹر علی حیدری شہید ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان اور غزہ میں عوامی املاک اور رہائشی علاقوں پر حملے مسلسل جاری ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لبنان میں طبی خدمات انجام دینے والے ایرانی ڈاکٹر علی حیدری صہیونی حکومت کے ڈرون حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر حیدری دفاع مقدس اور داعش کے خلاف جنگ میں بھی شرکت کا اعزاز رکھتے تھے۔

شہید حیدری کے لواحقین کے مطابق ان کا جسد خاکی جمعرات کو لبنان سے ایران منتقل کیا جائے گا۔

News ID 1927616

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha