24 اکتوبر، 2024، 10:35 PM

ڈاکٹر علی حیدری کی شہادت پر اسلامی تبلیغاتی مرکز کے سربراہ کا تعزیتی پیغام

ڈاکٹر علی حیدری کی شہادت پر اسلامی تبلیغاتی مرکز کے سربراہ کا تعزیتی پیغام

اسلامی تبلیغاتی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام قمی نے مہر نیوز کے نائب سربراہ کے چچا ڈاکٹر علی حیدری کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

مہر نامہ نگار کے مطابق، اسلامی تبلیغی تنظیم کے سربراہ حجت الاسلام محمد قمی نے سفاک صیہونی رجیم کے ہاتھوں ڈاکٹر علی حیدری کی شہادت پر مہر خبررساں ایجنسی کے نائب سربراہ حسام الدین حیدری سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اس پیغام کا متن درج ذیل ہے:

باسم حق

انا اللہ و انا الیہ راجعون

 جناب حسام الدین حیدری نائب سربراہ مہر نیوز ایجنسی

شہادت ایک ایسی نعمت ہے جو خدا کے ان نیک بندوں کو ملتی ہے جنہوں نے اس آیت "وَاصْطَنَعْتُکَ لِنَفْسِی" کا مصداق بن کر اپنا وجود الہی اور انسانی اقدار کے لیے وقف کر دیا اور ان کی باعزت زندگی خالص اسلام کی تعلیمات کی راہ میں گزری ہے۔

آپ کے عزیر چچا شہید ڈاکٹر علی حیدری لبنان کے مظلوم شیعوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو برداشت نہ کر سکے اور ان کی مدد کو پہنچ گئے اور اس طرح شہادت کے مقام عظمی پر فائز ہوگئے۔

مجھے یقین ہے کہ خدا کے اس وفادار بندے کی روح اولیاء اللہ کی مہمان ہوگی اور رب کریم کی بخشش و عنایت سے سرفراز ہوگی۔

میں خداوند متعال سے آپ اور معزز لواحقین کے لیے صبر اور شکر کی دعا کرتا ہوں۔

یاد رہے چند روز قبل غاصب صیہونی رجیم کی دہشت گرد فوج نے لبنان کے شہر نبطیہ میں ایک ایمبولینس کو نشانہ بنایا جس میں ایرانی ڈاکٹر علی حیدری موجود تھے جو موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

News ID 1927657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha