23 اکتوبر، 2024، 2:55 PM

لبنان پر اسرائیلی حملے میں ایرانی ڈاکٹر کی شہادت، وزارت خارجہ کی مذمت

لبنان پر اسرائیلی حملے میں ایرانی ڈاکٹر کی شہادت، وزارت خارجہ کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے میں ایرانی ڈاکٹر "علی حیدری" کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے لبنان پر اسرائیلی حملے میں ایک ایرانی ڈاکٹر کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کےبیان کے میں کہا گیا ہے: شہید حیدری کچھ عرصہ قبل بیروت میں اپنے انسانی اور مذہبی فریضے کی انجام دہی اور ضرورت مندوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں موجود تھے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے قابض حکومت کے اس جنگی جرم کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ بااختیار اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ اور لبنان میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ہسپتالوں اور طبی عملے پر بار بار ہونے والے حملوں کو دستاویزی شکل دیں، تاکہ صیہونی رجیم کے خلاف قانونی کاروائی کی جاسکے۔ 

News ID 1927628

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha