23 اکتوبر، 2024، 2:57 PM

جنرل قاآنی کا تہران میں حماس کے دفتر کا دورہ+ ویڈیو

جنرل قاآنی کا تہران میں حماس کے دفتر کا دورہ+ ویڈیو

سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے فلسطینی مزاحمت کے سینئر کمانڈر اور رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے آج صبح تہران میں حماس کے دفتر میں تحریک کے نمائندے خالد قدومی سے ملاقات کی اور یحیی سنوار کی شہادت کے سلسلے میں تعزیت کا اظہار کیا۔

منگل کو ایرانی صدر مسعود زشکیان نے بھی سنوار کی شہادت پر تعزیت کے لئے تہران میں حماس کے دفتر کا دورہ کیا۔

حماس کے رہنما یحییٰ سنوار غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

سنوار نے حماس کی سیاسی قیادت سنبھالنے سے پہلے، مسلسل سات سال تک غزہ میں مزاحمتی گروہ کے رہنما کے طور پر خدمات انجام دیں۔
انہوں نے 2011 میں قیدیوں کے تبادلے کے ایک حصے کے طور پر رہا ہونے سے پہلے 22 سال اسرائیلی جیل میں گزارے۔
 

News ID 1927629

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha