23 اکتوبر، 2024، 9:39 AM

شام، دیرالزور میں امریکی فوجی بیرکوں پر میزائل حملہ

شام، دیرالزور میں امریکی فوجی بیرکوں پر میزائل حملہ

شام کے مشرق میں امریکی فوجی اڈے پر نامعلوم افراد نے میزائل حملہ کیا ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں قابض امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دیرالزور میں واقع گیس فیلڈ کونیکو پر تعیینات امریکی فوج کے بیرکوں کو نامعلوم افراد نے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

امریکی فوج کی جانب سے حملوں میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

المیادین نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ فوجی اڈے پر کم از کم چار میزائل داغے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق فوجی اڈے کے اندر سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

اڈے کے اندر نصب امریکی ریڈار سسٹم تباہ ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی فوج نے میزائل حملوں کے جواب میں فرات کے مشرق میں سات قصبوں پر حملہ کیا ہے۔

News ID 1927621

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha