مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین نیوز سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے ایک بیان میں اشدود شہر میں ہونے والے شہادت پسندانہ آپریشن پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے صیہونی جرائم کے خلاف فطری ردعمل قرار دیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اشدود کی شہادت پسندانہ کارروائی صیہونیوں کے لیے ایک نیا پیغام ہے کہ مزاحمت کے پاس صیہونی اسٹریٹجک گہرائی پر حملہ کرنے کی بہت زیادہ طاقت موجود ہے۔
مزاحمتی گروہوں نے فلسطینی قوم کی آزادی کے متوالوں پر زور دیا کہ وہ مزاحمتی کاروائیوں میں اضافہ کریں اور فلسطینیوں اور لبنانی عوام کے خون کا بدلہ لینے کے لیے صیہونیت مخالف انتفاضہ کو اپنے ایجنڈے میں شامل کریں۔
فلسطینی مجاہدین تحریک نے بھی ایک بیان جاری کرکے اشدود آپریشن پر مبارکباد دی ہے جس کے نتیجے میں ایک صیہونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
اس بیان میں اشدود آپریشن کو فلسطینی قوم کی طرف سے فلسطین اور لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جاری جارحیت کے خلاف فطری ردعمل قرار دیا گیا اور تمام فلسطینی عوام سے صیہونی دشمن کے خلاف مزاحمتی اور انتفاضہ سرگرمیوں کو اپنے ایجنڈے میں شامل کرنے کی اپیل کی گئی۔
ایک گھنٹہ قبل مقبوضہ علاقوں کے بندرگاہی شہر اشدود میں فائرنگ کے متعدد واقعات کے بعد صہیونی میڈیا نے بتایا کہ اس واقعے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم آزاد ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے لیکن صیہونی حکام کی جانب سے سخت سنسرشپ کی وجہ سے اصل تعداد سامنے نہیں آسکی۔
آپ کا تبصرہ