22 ستمبر، 2024، 9:59 AM

ایران میں تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر اسکولوں میں تقریب، صدر پزشکیان کی شرکت

ایران میں تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر اسکولوں میں تقریب، صدر پزشکیان کی شرکت

ایرانی اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ صدر پزشکیان نے تہران میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ اس موقع پر صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے تہران میں ڈاکٹر حسن عسکری اسکول میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی اور اسکول کے بچوں سے گفتگو کی۔

اس موقع پر اسکول کے اسٹاف اور طلباء سے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تاکید کی کہ اسکولوں میں بچوں کی تعلیمی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ 

یاد رہے کہ صدر پزشکیان نے تعلیمی سال کے آغاز پر ڈاکٹر حسن عسکری اسکول کا دورہ کیا۔

News ID 1926827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha