مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ سینگال کے وزیراعظم عثمان سونکو نے کہا ہے کہ بنیامین نتن یاہو سیاسی مفادات کی خاطر ہزاروں فلسطینیوں کے جنازوں سے گزرنا چاہتے ہیں۔
دارالحکومت ڈاکار کی ایک مسجد میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض مغربی ممالک صہیونی حکومت کی حمایت کررہے ہیں۔ غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لئے اسرائیل کو دیوار سے لگانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نتن یاہو غزہ کی جنگ کو جاری رکھ کر اپنی کرسی بچانے کے ساتھ عدالتی کاروائی سے بھی بچنا چاہتے ہیں۔ فلسطین میں اس وقت وحشیانہ نسل کشی جاری ہے۔ فلسطینی عوام 1948 میں اسرائیل کی تشکیل کے بعد سے ہی صہیونیوں کے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔
آپ کا تبصرہ