مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے پاکستان کے مختلف علاقوں خاص طور پر صوبہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں فوجی اور پولیس اہلکاروں سمیت کئی شہری جاں بحق ہوئے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کرتا ہے اور اس خوفناک رجحان کے خلاف جاری جنگ میں اپنے پڑوسی اور برادر ملک پاکستان کی حکومت اور قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔
آپ کا تبصرہ