3 اگست، 2024، 8:10 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں ملوث عناصر سخت سزا کے منتظر رہیں، اسرائیل تباہی کے راستے پر گامزن

اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں ملوث عناصر سخت سزا کے منتظر رہیں، اسرائیل تباہی کے راستے پر گامزن

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ پر بزدلانہ حملے کے بعد واقعے میں ملوث صہیونی حکومت کو سنگین تاوان ادا کرنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی ڈیسک؛ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پر صہیونی حکومت نے تہران میں ان کی اقامت گاہ پر حملہ کرکے شہید کردیا۔ ایران میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اس جنایت کے بعد صہیونی حکومت سے سخت بدلہ لینے کی تاکید کررہے ہیں۔

اراک کے امام جمعہ نے مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل تباہی اور نابودی کے راستے پر گامزن ہے۔

حجت الاسلام قاسم عبداللہی نے کہا کہ شہید ہنیہ نے نوجوانی سے لے کر شہادت تک ہر لمحہ دشمن کے ساتھ مبارزہ کیا۔ انہوں نے یقین کے ساتھ اس راستے کا انتخاب کیا تھا اور اس حوالے سے پیش آنے والی مشکلات کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بجائے حوصلے سے کام لیا۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی دشمن ایران اور حزب اللہ کے سامنے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان حالات میں بعض لوگ اندرونی خامیوں کی باتیں کرتے ہیں۔ یہ باتیں اصل مسئلے سے توجہ ہٹاکر ہمارے سیاسی نظام کو بدنام کرنے کی ساز ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب شعبہ اراک کے سربراہ جنرل محمد رضا عسکری نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ پر بزدلانہ حملہ صہیونی حکومت کی عاجزی کی دلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصی کے بعد فلسطینی عوام اور مقاومتی تنظیموں کا عزم اور ارادہ مزید مضبوط ہوگیا ہے۔ صہیونی حکومت تباہی کے دہانے پہنچ گئی ہے۔ امریکہ اور مغربی ممالک اسرائیل کو مصنوعی آکسیجن فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

صوبہ مرکزی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کی نگران کونسل کے رکن حجت الاسلام ہادی خلیلی نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملہ تلخ ترین حادثہ تھا۔ ہم نے اس شخص کو کھودیا ہے جس نے اپنی عمر کا بیشتر حصہ غزہ کے عوام کی خدمت میں گزارا تھا۔ وہ ہمارے مہمان تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث تمام عناصر کو سخت کاروائی کا انتظار کرنا چاہئے۔ مقاومتی محاذ اس حملے کا سخت ترین جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی اور فلسطینی عوام باشعور ہیں۔ اس واقعے سے دونوں کے درمیان اختلافات کے بجائے پہلے سے تعلقات پیدا ہوں گے۔

اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ میں اراک سے منتخب ہونے والے سید محمد جمالیان نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ پر بزدلانہ حملہ صہیونی حکومت کی میدان جنگ میں شکست کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ نے بیت المقدس کی آزادی کا پرچم اپنے ہاتھوں میں تھاما ہوا تھا۔ ان کی شہادت کے بعد بھی یہ راستہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقاومتی محاذ رہبر معظم کی فرمائشات کے مطابق صہیونی حکام سے بدلہ لے گا۔

صوبہ مرکزی کے ادارہ بسیج کے منتظم ابوالفضل ربیعی نے کہا کہ مقاومتی کمانڈروں کی شہادت سے مقاومت کی عزت اور مقام میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے اس حملے سے اپنے مکروہ چہرے کو مزید آشکار کردیا ہے۔ ایرانی مہمان نواز ہیں اور اپنے مہمان کے خون کا ہر حال میں انتقام لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ہنیہ پر حملے کے بعد صہیونی حکومت کے خلاف جدوجہد نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جو صہیونی حکومت کی مکمل نابودی پر ختم ہوگی۔

News ID 1925771

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha