4 ستمبر، 2024، 10:23 AM

صہیونی حکومت کی جارحیت سے کوئی بھی فلسطینی محفوظ نہیں ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

صہیونی حکومت کی جارحیت سے کوئی بھی فلسطینی محفوظ نہیں ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے صہیونی حملے میں فلسطینی اداکار کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہے کہ صہیونی خونخوار حکومت کی بربریت سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جارحیت کا دائرہ اتنا وسیع ہوچکا ہے جس سے فلسطین کے طبقات متاثر ہورہے ہیں۔

ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تل ابیب پر حاکم جنایت کاروں کا نیٹ ورک وہ خونخوار دیو ہے جس کا کام بے گناہ انسانوں کا خون چوسنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی جنایت کاروں کے تازہ ترین حملے میں معروف فلسطینی اداکار رشاد ابوسخیلہ شہید ہوگئے ہیں جنہوں نے حال ہی میں کئی ڈراموں میں بہترین کردار ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ صہیونی فوج نے جبالیا کے پناہ گزین کیمپ پر حملہ کرکے رشاد ابوسخیلہ کو شہید کردیا ہے۔

کنعانی نے کہا کہ صہیونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت دنیا میں انسانی حقوق کا دعوی کرنے والوں کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔

News ID 1926393

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha