31 جولائی، 2024، 8:16 PM

صہیونی حکومت بزدلانہ حملے کے نتائج جلد مشاہدہ کرے گی، ایرانی صدر پزشکیان

صہیونی حکومت بزدلانہ حملے کے نتائج جلد مشاہدہ کرے گی، ایرانی صدر پزشکیان

ایرانی صدر پزشکیان نے حماس کے سربراہ کی شہادت کی مناسبت سے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت اس بزدلانہ حملے کے نتائج جلد مشاہدہ کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ شہید ہنیہ نے اپنی زندگی جہاد اور امت اسلامی کے دفاع میں گزاری۔ اسلامی جمہوری ایران اپنی جغرافیائی حدود اور سلامتی کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنائے گا۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ غزہ میں کئی مہینوں تک بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے بعد صہیونی حکومت بند گلی میں پہنچ گئی ہے۔ آج علی الصبح ہونے والے حملہ صہیونی حکومت کی بزدلانہ کاروائیوں کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہادت اللہ کے نیک بندوں کی تقدیر ہے۔ شہید ہنیہ نے مقاومت کی راہ میں اپنے قریبی عزیزوں کو کھودیا تھا۔ انہوں نے ایک مدت تک فلسطینی عوام اور مقاومت کی خدمت کے بعد شہادت کو گلے لگایا۔ میں اس عظیم کمانڈر کی شہادت کی مناسبت سے فلسطینی قوم اور امت مسلمہ کو تسلیت اور شہادت کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے ایران کے دورے پر تھے۔ اسلامی جمہوری ایران اپنی جغرافیائی حدود اور سرزمین کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنائے گا۔ صہیونی حکومت اپنے بزدلانہ حملے کے نتائج کو جلد ہی مشاہدہ کرے گی۔

News ID 1925716

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha