2 اگست، 2025، 10:20 AM

شہید اسماعیل ہنیہ کی پہلی برسی پر صدر پزشکیان کا پیغام، فلسطینی مقاومت کو خراج عقیدت

شہید اسماعیل ہنیہ کی پہلی برسی پر صدر پزشکیان کا پیغام، فلسطینی مقاومت کو خراج عقیدت

ایرانی صدر نے شہید اسماعیل ہنیہ کی پہلی برسی پر اپنے پیغام میں صہیونی دہشت گردی کی مذمت اور فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے حماس کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی پہلی برسی کے موقع پر ایک پیغام میں ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی مزاحمت کی کھل کر حمایت کی ہے۔

صدر ایران نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ گزشتہ سال میرے منصب صدارت کے پہلے ہی دن، ہمارے محترم اور حریت پسند مہمان اسماعیل ہنیہ کو صہیونی حکومت نے بزدلانہ حملہ کرکے شہید کردیا۔ غزہ، ایران اور پورے خطے میں اسرائیل کے جنگی جرائم انسانیت کے لیے باعث شرم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کے دفاع اور فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت میں ثابت قدم ہیں۔ ہم اپنے شہید مہمان کی یاد کو عزت و احترام سے زندہ رکھتے ہیں۔

صدر پزشکیان کا یہ پیغام نہ صرف شہید رہنما کو خراج تحسین ہے بلکہ فلسطینی کاز کے لیے ایران کی مسلسل حمایت کا اعادہ بھی ہے، جو صہیونی جرائم کے خلاف ایک مضبوط اخلاقی اور سیاسی مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔

News ID 1934629

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha