31 جولائی، 2024، 9:34 PM

تہران میں فلسطین اسکوائر پر صیہونی دہشتگردی کے خلاف زبردست مظاہرہ

تہران میں فلسطین اسکوائر پر صیہونی دہشتگردی کے خلاف زبردست مظاہرہ

دہشتگرد صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کے ردعمل میں تہران میں واقع فلسطین اسکوائر پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور انھوں نے اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی دارالحکومت تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف فلسطین اسکوائر پر بدھ کی شام ایک عوامی ریلی نکالی گئی۔

تہران میں فلسطین اسکوائر پر صیہونی دہشتگردی کے خلاف زبردست مظاہرہ

اس اجتماع میں تہران کے لوگوں نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کو شہید کرنے کے صیہونیوں کے گھناؤنے اور بزدلانہ اقدام کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پرانسانی حقوق کے دعویدار، مغرب ممالک کی دوہری پالیسیوں اور خاموشی کے خلاف اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔

فلسطین اسکوائر پر مظاہرین نے " اسرائیل مردہ باد " اور " امریکہ مردہ باد " کے نعرے لگاتے ہوئے شہید اسماعیل ہنیہ کو دہشتگردانہ حملے کے ذریعے شہید کئے جانے پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اسرائیل کے خلاف کاروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

News ID 1925718

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha