مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر پزشکیان نے حماس کے اعلی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اپنے پیغام میں فلسطینی عوام اور مقاومت کو تعزیت پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم آج شہید ہنیہ کے غم میں سوگوار ہے۔ کل شہید ہنیہ کے ہاتھوں کو فاتحانہ انداز میں بلند کیا تھا آج ان کے جنازے کو کندھا دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد ایران اور فلسطین کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
صدر پزشکیان نے اعلان کیا کہ اسلامی جمہوری ایران اپنی سرزمین اور حدود کی حفاظت کرتے ہوئے دہشت صہیونیوں کو اس بزدلانہ اقدام پر پشیمان کردے گا۔
آپ کا تبصرہ