مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پر تہران میں حملے کے بعد امریکی حکومت اور صہیونی فوج نے مختصر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سی این این کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ تہران میں حماس کے رہنما پر حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم وائٹ ہاؤس اس وقت واقعے پر مزید تبصرہ نہیں کرے گا۔
دوسری جانب صہیونی فوج بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ پر حملے کے حوالے سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جائے گا۔
دراین اثناء انتہا پسند صہیونی وزیر عمیحای الیاہو نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی موت کے بعد حالات میں تھوڑی بہتری آئے گی۔ ان لوگوں پر کسی قسم کے رحم کی گنجائش نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ