30 جون، 2024، 9:15 PM

فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد کے برابر یہودی بستی تعمیر کریں گے، انتہاپسند صہیونی وزیر

فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد کے برابر یہودی بستی تعمیر کریں گے، انتہاپسند صہیونی وزیر

انتہاپسند صہیونی وزیر نے کہا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد کے برابر غرب اردن میں نئی یہودی بستیاں تعمیر کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی کابینہ کے انتہاپسند وزیر اقتصاد اسموتریچ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے سے یہودی آبادکاری کا سلسلہ نہیں رکے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد کے مطابق غرب اردن میں نئی یہودی بستیاں تعمیر کریں گے اور اسی ملک کا نام رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غرب اردن میں مزید پانچ یہودی بستیاں تعمیر کی جائیں گی جہاں دس لاکھ صہیونیوں کو رہائشی مکانات دئیے جائیں گے۔

اب تک صہیونی حکومت غرب اردن کے مختلف علاقوں میں سات لاکھ یہودیوں کو بساچکی ہے جبکہ مزید بستیاں تعمیر کرنے کے بعد اس تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

News ID 1925091

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha