17 جون، 2024، 8:29 AM

ایٹمی پروگرام کے بارے میں تین یورپی ممالک کا بیان قابل مذمت ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایٹمی پروگرام کے بارے میں تین یورپی ممالک کا بیان قابل مذمت ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ نے ایٹمی پروگرام کے بارے میں فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے بیان کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے جوہری پروگرام کے بارے میں فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے بیان کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے متعدد مرتبہ اپنا موقف دہرایا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور اس کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

بیان میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ یورپی ممالک کے نامناسب رویے اور جوہری معاہدے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوششوں نے مسائل کھڑے کردئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران عالمی جوہری ادارے کے ساتھ تعمیری اور تکنیکی تعاون جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے اور جوہری معاہدے کے تحت اپنی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتا ہے۔ مغربی ممالک بے بنیاد مفروضوں اور جھوٹی قیاس آرائیوں کی بنیاد پر ایران کے خلاف الزامات عائد کررہے ہیں۔

بیان میں جوہری پروگرام پر تعاون اور مذاکرات پر ہمیشہ کی طرح آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماضی کی طرح سیاسی اہداف کی پیروی اور غلط بیانی کے بجائے سنجیدگی اور عملی اقدامات کے عزم کے ساتھ بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

News ID 1924755

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha