12 جون، 2024، 4:49 PM

حماس کا حزب اللہ کے فیلڈ کمانڈر کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

حماس کا حزب اللہ کے فیلڈ کمانڈر کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی رجیم کے حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں جنوبی لبنان کے شہر جویا پر صیہونی فوج کے حملے میں حزب اللہ کے سینئر فیلڈ کمانڈر "طالب سامی عبداللہ" کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

حماس نے ایک بیان میں طوفان الاقصیٰ میں فلسطینی قوم کے لیے حزب اللہ کی حمایت کو سراہتے ہوئے صیہونی غاصب فوج کے حملوں میں لبنان کے درجنوں مجاہدین کی شہادت پر تسلیت اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ یہ پاکیزہ خون صیہونی دشمن اور اس کی جارح فوج کو شکست دے گا اور فلسطینی قوم اور ملت اسلامیہ کو مزید مزاحمت اور قربانیوں پر ابھارے گا جس سے فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

News ID 1924631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Bano IR 10:30 - 2024/06/13
      0 0
      تعزیت