مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل البریز نے میڈرڈ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے بعد تاکید کی ہے کہ اسپین اسرائیل کی توہین کا منہ توڑ جواب دے گا۔
اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا: ہم عالمی عدالت انصاف کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔ اس عدالت کے فیصلوں اور احکام پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ اسپین، آئرلینڈ اور ناروے کے ساتھ مل کر اسرائیل کی توہین کا جواب دے گا۔
ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے آج اعلان کیا کہ میڈرڈ نے فلسطین کی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔
سانچیز نے اس سلسلے میں کہا: اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو انصاف کی راہ پر ایک تاریخی اقدام اور امن کے حصول کا واحد راستہ تسلیم کیا ہے۔
اس کارروائی کے ساتھ اسپین، آئرلینڈ اور ناروے سمیت ان 144 ممالک میں شامل ہو گیا جنہوں نے فلسطین کو ایک آزاد ملک کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ نیز سلووینیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ہفتے فلسطین کو تسلیم کرنے کا جائزہ لے گا۔
آپ کا تبصرہ