28 مئی، 2024، 4:51 PM

رفح پر صہیونی حملہ، الجزائر کی درخواست پر سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

رفح پر صہیونی حملہ، الجزائر کی درخواست پر سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

رفح پر صہیونی حکومت کے حملے کے بعد الجزائر کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جنوبی غزہ کے شہر رفح میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی جارہی ہے۔

گذشتہ رات صہونی فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رفح میں درجنوں شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا۔ شہداء کی اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔

صہیونی حکومت کی بربریت کے بعد الجزائر کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

روسیا الیوم نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بند کمرے میں ہوگا جس میں رفح پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

رفح پر حملوں کے بعد فلسطینی مقاومتی تنظیموں حماس اور تحریک جہاد اسلامی نے اسرائیل کے ساتھ امریکہ پر بھی شدید تنقید کی ہے۔ حماس کے اعلی رہنما نے صدر جوبائیڈن کو بھی رفح پر حملے میں ملوث قرار دیا ہے۔

News ID 1924358

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha