6 اپریل، 2024، 3:42 PM

حزب اللہ کے صیہونی ٹھکانوں پر نئے میزائل حملے

حزب اللہ کے صیہونی ٹھکانوں پر نئے میزائل حملے

لبنان کی حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صیہونی فوجی تنصیبات کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

مہر نیوز کے مطابق، حزب اللہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی فورسز نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے رامیا میں غاصب اسرائیلی افواج کے ٹھکانوں کو نئے میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمتی فورسز کی حمایت میں حزب اللہ غاصب اسرائیلی رجیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتی رہے گی۔

واضح رہے کہ حزب اللہ اور اسرائیلی رجیم گزشتہ سال اکتوبر میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایک دوسرے کے اہداف پر میزائل اور ڈرون حملوں میں کرتے آرہے ہیں۔

News ID 1923133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha