مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ترجمان نے کہا کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنہ محمد ذاکر عرف رمیش کو مہدشت میں دیگر دو دہشت گرد عناصر کے ساتھ ایک ذمہ دار شہری کی اطلاع پر گرفتار کر لیا گیا
انہوں نے کہا کہ تینوں دہشت گرد عید الفطر کے موقع پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ تاہم شہری کی طرف سے اطلاع ملنے پر سکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے
دہشت گردوں کو دو مختلف کارروائیوں میں گرفتار کیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ مزید آٹھ افراد کو بھی سہولت کاری کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ