1 فروری، 2025، 3:43 PM

آج بیروت میں ہم دشمنوں کی شکست کا مشاہدہ کر رہے ہیں، اعلی ایرانی عہدیدار

آج بیروت میں ہم دشمنوں کی شکست کا مشاہدہ کر رہے ہیں، اعلی ایرانی عہدیدار

ایران کے پارلیمانی امور کے وزیر نے بیروت میں شہید حسن نصرا اللہ کی جائے شہادت پر کھڑے ہو کر کہا کہ آج ہم بیروت میں دشمنوں کی شکست کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے پارلیمانی امور کے وزیر وحید جلال زادہ نے بیروت میں "سید حسن نصر اللہ" کی  جائے شہادت کا دورہ کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ شہید سید حسن نصر اللہ نے اپنی پوری زندگی شہادت کے راستے پر گزاری اور وہ آخر کار اپنے ہدف میں کامیاب ہوگئے  جس کی وہ ہمیشہ تمنا کرتے تھے۔

جلال زادہ نے کہا کہ ہم آج یہاں کھڑے ہو کر تاریخ کے ایک اہم دور میں  دشمنوں کی ذلت آمیز شکست کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ لبنانی قوم ترقی کرے گی اور اس سرزمین کے عوام مستقبل میں اچھے اور بہتر دنوں کا تجربہ کریں گے۔

News ID 1929997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha