18 جولائی، 2015، 12:59 AM

عید کے دن زیادہ کھانے سے معدہ خراب ہوسکتا ہے

عید کے دن زیادہ کھانے سے معدہ خراب ہوسکتا ہے

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں روزے رکھنے سے دن بھر معدہ خالی رہتا ہے جس کی وجہ سے معدے کے افعال سست ہوجاتے ہیں لیکن عیدپر زیادہ کھانے سے معدے پراضافی بوجھ ڈال دیاجاتا ہے جس سے معدہ خراب ہوسکتاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں روزے رکھنے سے دن بھر معدہ خالی رہتا ہے جس کی وجہ سے معدے کے افعال سست ہوجاتے ہیں لیکن عیدپر زیادہ کھانے سے معدے پراضافی بوجھ ڈال دیاجاتا ہے جس سے معدہ خراب ہوسکتاہے۔ ماہرین کے مطابق رمضان المبارک میں روزے رکھنے سے معدے، گردے سمیت پیٹ کو آرام کا موقع ملتا ہے لیکن عید پر زیادہ کھانے سے ایک دن ہی میں پیٹ کے افعال متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ عیدخوشی کا دن ہوتاہے عید کے پہلے دن احتیاط سے کھانے کھائیں، مرغن، تیز مصالحے دار کھانے اور بازار کے غیر معیاری کیک اور مٹھائیاں کھانے سے گریزکیاجائے۔ ماہرین طب کاکہنا تھا عیدکے موقع پر ہلکی اور زودہضم غذاکی ضرورت ہوتی ہے، مرغن غذاؤں سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔ عیدکے موقع ناشتے میں سویاں کھانی چاہییں، دوپہرکے کھانے میں سبزی گوشت، چپاتی کے ساتھ اور رات کے کھانے میں ہلکی زود ہضم غذاکھائی جائے جب کہ پھلوں کا استعمال بھی انتہائی مفید ہے۔

News ID 1856691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha