6 مارچ، 2025، 3:38 PM

امریکی سینئر مشیر شراب کے نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے!

امریکی سینئر مشیر شراب کے نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے!

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے سینئر مشیر کو شراب کے نشے میں گاڑی چلانے پر گرفتار کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے  پولیس کی گاڑی کو حادثے کے بعد شراب کے نشے میں دھت ہوکر ڈرائیونگ کرنے والے ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے سینئر اسسٹنٹ "ہیڈن ہینس" کو گرفتار کر لیا۔

 ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ہیڈن ہینس نشے کی حالت میں پولیس کی گاڑی سے ٹکرا گئے جس پر انہیں گرفتار کر کے تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ 

 امریکی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ہینس نے آدھی رات کو ایک کھڑی گاڑی کو ٹکر ماری جس پر افسران نے انہیں گرفتار کر لیا۔

دوسری طرف امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے کہا کہ وہ اپنے سینئر مشیر کو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے جانتے ہیں اور وہ ایک قابل اعتماد شخص ہیں۔!

News ID 1930905

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha