6 مارچ، 2025، 1:33 PM

ایران اور ازبکستان کا دوطرفہ جامع تعلقات کے فروغ پر اتفاق

ایران اور ازبکستان کا دوطرفہ جامع تعلقات کے فروغ پر اتفاق

ایران اور ازبکستان کے حکام نے ایک ملاقات کے دوران معیشت سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں ازبکستان کے سفیر فرید الدین نصریوف نے تہران میں ایرانی صدر کے معاون برائے علاقائی امور علی نجفی خوشرودی سے ملاقات کی۔

فریقین نے دونوں ممالک کے ثقافتی اور تاریخی مشترکات پر زور دیتے ہوئے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

 دونوں اعلی عہدیداروں  نے ایران اور ازبکستان کے درمیان تجارتی تبادلوں کے حجم میں اضافے اور اقتصادی تعلقات کو آسان بنانے پر بھی زور دیا۔

 اس ملاقات میں ایران ازبکستان مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

News ID 1930901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha