27 مارچ، 2024، 10:40 PM

پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، پاکستانی وزیر دفاع

 پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، پاکستانی وزیر دفاع

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، ہماری کوششوں کے باوجود کابل اس سمت کوئی پیش رفت نہیں کر رہا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، ہماری کوششوں کے باوجود کابل اس سمت کوئی پیش رفت نہیں کر رہا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ٹھکانے ان کے علم میں ہیں، ان کی سرزمین سے دہشت گرد آپریٹ کر رہے ہیں۔

وزیردفاع نےکہا کہ پاک افغان بارڈر ساری دنیا کے روایتی بارڈر سے مختلف ہے،کابل سے تعاون میسر نہیں، پاکستان کو اس بارڈر پر تمام عالمی قوانین نافذ کرنا ہوں گے، بارڈر پر دہشت گردوں کی ٹریفک ختم کرنا ہوگی۔

News ID 1922889

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha