26 مارچ، 2024، 10:06 AM

سلامتی کونسل میں قرارداد واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان شدید کشیدگی کی دلیل ہے، صہیونی رہنما

سلامتی کونسل میں قرارداد واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان شدید کشیدگی کی دلیل ہے، صہیونی رہنما

سابق صہیونی وزیراعظم نے سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری کو واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان شدید کشیدگی کی علامت قرار دیتے ہوئے کابینہ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود باراک نے اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اور صہیونی حکام کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے جنگ کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر وزیراعظم نتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صہیونی کابینہ کی پالیسی شکست سے دوچار ہوچکی ہے اسی لئے نتن یاہو کو برطرف کرکے جلد انتخابات کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیل کو درپیش بحران حل کیا جائے۔

یاد رہے کہ سلامتی کونسل نے پیر کو غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کی تاہم مستقل جنگ بندی کا لفظ شامل کرنے میں کامیابی نہیں ملی۔

News ID 1922844

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha