9 مارچ، 2024، 9:21 AM

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال

عبداللہیان نے عمان کے ہم منصب کے ساتھ باہمی تعلقات اور فلسطین سمیت اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ عبداللہیان نے عمان کے وزیرخارجہ بدر البوسعیدی کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کی۔

امیرعبداللہیان نے فلسطین کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں پر فوری عمل کی ضرورت ہے تاکہ صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کا سلسلہ بند کیا جاسکے۔

انہوں نے امریکی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران پر پابندی عائد کرتے ہوئے مذاکرات میں ہونے والے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ عمان نے اس حوالے سے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایران اس کو قدردانی کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سربراہان مملکت کا سلام اور نیک تمناوں کا تبادلہ کیا۔

News ID 1922476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha