17 جون، 2022، 6:49 PM

امیر عبداللہیان اور عمان کے وزیر خارجہ کی گفتگو/ ایران کی علاقائي تعاون اور مذاکرات پر تاکید

امیر عبداللہیان اور عمان کے وزیر خارجہ کی گفتگو/ ایران کی علاقائي تعاون اور مذاکرات پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے عمان کے وزير خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی پالیسی علاقائي تعاون اور مذاکرات پر استوار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عمان کے وزير خارجہ  بدر بن حمد البوسعیدی کے ساتھ  ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی پالیسی علاقائي تعاون اور مذاکرات پر استوار ہے۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے اس گفتگو میں باہمی تعاون، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے  ایرانی صدر کے دورہ عمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ایرانی صدر کا دورہ عمان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں ایک نیا موڑ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی سطح پر عمان کی کردار کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں امن و ثبات کے سلسلے میں عمان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

اس گفتگو میں عمان کے وزير خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عمان تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور ہم  علاقائی اور عالمی سطح پرایران کے تعمیری  کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

News ID 1911236

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha