18 دسمبر، 2023، 11:07 PM

ایران اور پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون کی ضرورت ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران اور پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون کی ضرورت ہے، ایرانی وزیر خارجہ

پاکستانی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے دہشت گردی سے مقابلہ اور ملکوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے پاکستان کے عبوری وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ ٹلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے فلسطین کے حالات اور دونوں ملکوں کے درمیان سیکورٹی معاملات میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ صہیونی حکومت غزہ اور غرب اردن میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہی ہے۔ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف ننگی جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے اسرائیل نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ کسی بین الاقوامی قانون یا انسانی اقدار کا پابند نہیں ہے۔

عبداللہیان نے مزید کہا کہ غزہ کی جنگ میں آخری فتح فلسطینیوں کی ہوگی۔ 

ایرانی وزیرخارجہ نے گذشتہ دنوں سیستان و بلوچستان میں ایرانی پولیس اہلکاروں پر حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پاکستان حکام سے اپیل کی کہ دہشت گرد تنظیم کے اراکین کے ٹھکانوں کی شناسائی کرے۔

انہوں نے دہشت گرد کے خلاف جنگ اور دونوں ممالک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے باہمی تعاون پر بھی زور دیا۔

گفتگو کے دوران پاکستانی نگران وزیرخارجہ نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی عوام انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں۔ ایران اور پاکستان فلسطین کے حوالے سے مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔ 

انہوں نے سیستان و بلوچستان میں ایرانی پولیس اہلکاروں پر حملے کی مناسبت سے متاثرین اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

News ID 1920686

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha