مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی نے اپنا ووٹ الیکش کمشین آفس میں قائم پولینگ اسٹیشن میں کاسٹ کیا جبکہ اس موقع پر ان کے ساتھ دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فضائی کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے تہران کی ابوذر مسجد کے پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
شیراز کے امام جمعہ نے شاہچراغ (ع) میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا
چند منٹ قبل شیراز کے امام جمعہ حرم شاہ چراغ (ع) میں واقع پولنگ اسٹیشن میں پارلیمنٹ اور ماہرین کی کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے داخل ہوئے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ولی فقیہ کے نمائندے اور اراک کے امام جمعہ نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا
اراک میں ولی فقیہ کے نمائندے اور امام جمعہ نے صوبہ مرکزی میں ووٹنگ کے عمل کے پہلے گھنٹوں میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
یاد رہے پارلیمنٹ کی 288 اور مجلس خبرگان کی 88 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں ملک بھر سے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد حصہ لے رہے ہیں۔
انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے 18 سال پورا ہونا شرط ہے۔ ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 6 کروڑ 11 لاکھ سے زائد شہری اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ