1 مارچ، 2024، 8:23 AM

ایران میں عام انتخابات، وزارت داخلہ کی وضاحت

ایران میں عام انتخابات، وزارت داخلہ کی وضاحت

جمعہ کی صبح 8 بجے ووٹنگ کا آغاز ہوگا جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی، ووٹنگ کی مدت قابل توسیع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت داخلہ کی طرف سے ملک بھر ہونےو الے پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات کے حوالے سے ضروری تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ آج یکم مارچ جمعہ کی صبح 8 بجے شروع ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوگا جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے انتخابات میں  عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی لہذا گذشتہ تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال بھی ضرورت پڑنے پر ووٹنگ کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حتی الامکان ابتدائی اوقات میں پولنگ اسٹیشنز پر جاکر ووٹنگ میں حصہ لیں تاکہ وقت کی کمی کی وجہ سے حق رائے کے استعمال سے محروم نہ رہ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں لہذا امید ہے کہ ووٹنگ کے دوران کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئے گی

News ID 1922288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha