1 مارچ، 2024، 8:03 AM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

ایران میں عام انتخابات: عوام کی پرجوش شرکت نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا

ایران میں عام انتخابات: عوام کی پرجوش شرکت نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا

ایرانی پارلیمنٹ کے بارہویں دور اور مجلس خبرگان کے چھٹے دور کے ارکان کے انتخاب کے لیے وزارت داخلہ کے حکم پر ایران بھر میں ہزاروں پولنگ مراکز جمعہ کی صبح آٹھ بجے کھل گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں 6 کروڑ 11 لاکھ سے زائد افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ 15,000 سے زیادہ امیدواروں میں سے پارلیمنٹ کے 290 ارکان کا انتخاب کیا جا سکے۔ منتخب اراکین پارلیمنٹ میں چار سال کی مدت کے لیے خدمات انجام دیں گے۔

دوسری جانب آج کے روز ہی مجلس خبرگان کے 88 ارکان کے لیے بھی ووٹنگ ہورہی ہے، جن کو آٹھ سال کے لیے منتخب کیا جاتا ہے ۔ مجلس خبرگان ایران کے سپریم لیڈر کا انتخاب کرتی ہے۔
رہبر معظم انقلاب نے صبح آٹھ بجے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

رہبر معظم نے ووٹ کاسٹ کرتے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے انتخابات سے ہمارے دوست خوش اور دشمن مزید مایوس ہوں گے۔

ایران میں عام انتخابات: عوام کی پرجوش شرکت نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا

ایرانی فنکاروں نے تہران کے وحدت ہال میں اپنا اپناووٹ کاسٹ کیا

تہران وحدت ہال نے جمعے کی صبح ایرانی فنکاروں کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے ایک موبائل ووٹنگ سینٹر کا اہتمام کیا۔

ایران میں عام انتخابات: عوام کی پرجوش شرکت نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ  انتخابات حکومت اسلامی اور عوام کے درمیان رابطے کا بہترین طریقہ ہے۔

ایران میں عام انتخابات: عوام کی پرجوش شرکت نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا

ایران کی پارلیمنٹ، ماہرین کی اسمبلی کے لیے ووٹنگ جاری ہے

ایران میں انتخابات، الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے نئی ہدایات جاری

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں امیدواروں کے پوسٹرز اور بینرز نہ لگائے جائیں۔

انتخابات میں عوام کی شرکت ملکی سلامتی کی ضامن ہے، جنرل حاجی زادہ

ایران میں عام انتخابات: عوام کی پرجوش شرکت نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا

سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ عوام انتخابات میں زیادہ شرکت کرکے سیکورٹی فورسز کا ہاتھ مضبوط کرسکتے ہیں.

ایران میں عام انتخابات، وزارت داخلہ کی وضاحت

جمعہ کی صبح 8 بجے ووٹنگ کا آغاز ہوگا جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی، ووٹنگ کی مدت قابل توسیع ہے۔

امام خمینی، آیت اللہ گلپائیگانی اور آیت اللہ مرعشی نجفی کی ووٹنگ میں شرکت کی یادگار تصاویر اور ویڈیو

امام خمینی، آیت اللہ العظمی گلپائیگانی اور آیت اللہ العظمی مرعشی نجفی عوام کو انتخابات میں شرکت کرنے کی ترغیب دینے کے لئے ووٹ کاسٹ کرتے تھے.۔

ایران میں انتخابات، اب تک کسی شکایت کے بغیر ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ترجمان نگران کونسل

نگران کونسل نے الیکشن میں ووٹنگ کے عمل پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی جگہ شکایت ہوتو ثبوت کے ساتھ رپورٹ درج کرسکتے ہیں۔

ایران میں انتخابات، ملک بھر میں 59 ہزار پولنگ اسٹیشنز پوری طرح فعال ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

محسن اسلامی نے کہا کہ ملک بھر میں مقرر کردہ پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عمل کسی رکاوٹ کے بغیر جاری ہے اور لوگ کسی تعطل کے بغیر ووٹنگ کا عمل انجام دے رہے ہیں۔
مشکلات کے باوجود عوام خلوص کے ساتھ ہر میدان میں حاضر ہیں، آیت اللہ جنتی

نگران کونسل کے سربراہ نے اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے مشکلات کے باوجود ہر میدان میں اپنی حاضری کو یقینی بنایا ہے ۔

ایران میں انتخابات، بین الاقوامی میڈیا کی خصوصی دلچسپی

مختلف ممالک کے ذرائع ابلاغ ایرانی پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات کو لائیو کوریج کررہے ہیں۔

چھے کروڑ  سے زیادہ لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

ملک کے الیکشن ہیڈ کوارٹر کے سربراہ سید محمد تقی شاہ چراغی نے میڈیا کو بتایا کہ سرکاری اعلان کے مطابق ووٹنگ کے اہل امیدواروں کی تعداد 61 ملین 172 ہزار 298 ہے جن میں سے مرد ووٹر 30 ملین 945 ہزار 133 جب کہ 30 ​​لاکھ 227 ہزار 165 خواتین ووٹرز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کے 1,218 اہم اور ثانوی حلقوں میں انتخابات جاری ہیں اور 31 صوبوں میں تقریباً 59,000 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 15,000 موبائل اور 44,000 ثابت ہیں۔ 35 ہزار شہری پولنگ اسٹیشنز جب کہ 24 ہزار دیہی ہیں۔

مغربی آذربائیجان

مغربی آذربائیجان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اصفہان

اصفہان میں ووٹنگ کق عمل جاری /651 امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ

اصفہان میں 615 امیدوار مدمقابل ہیں۔ صوبے کے 28 شہروں میں تین ہزار 161 پولینگ اسٹیشنز قائم ہیں جب کہ 62 ایگزیکٹو کمیٹیاں بھی انتخابات پر عملدرآمد کے لیے سرگرم ہیں۔

ایران میں عام انتخابات: عوام کی پرجوش شرکت نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا

اردبیل

صوبہ اردبیل کے پولنگ اسٹیشنوں پر لوگوں کا ہجوم۔

ایران میں عام انتخابات: عوام کی پرجوش شرکت نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا

ایلام

انتخابات میں پہلی دفعہ ووٹ کاسٹ کرنے والوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔

ایران میں عام انتخابات: عوام کی پرجوش شرکت نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا

بوشہر

صوبہ بوشہر کے 783 پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹنگ جاری 

بوشہر کے صوبائی الیکشن کمیشنر  نے مہر رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: صوبہ بوشہر میں 783 پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹنگ جاری ہے اور 804 ہزار افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
 
تہران

داماوندی بزرگ کا جذبہ ایمانی: پچھلے 40 سالوں سے میدان میں حاضر ہیں۔

ایران میں عام انتخابات: عوام کی پرجوش شرکت نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا

صوبہ چہارمحل و بختیاری

رہبر معظم کے نمائندے نے کہا کہ عوام کی انتخابات میں شرکت ملکی ترقی کی ضامن ہے۔

ایران میں عام انتخابات: عوام کی پرجوش شرکت نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا

صوبہ جنوبی خراسان

جنوبی خراسان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ایران میں عام انتخابات: عوام کی پرجوش شرکت نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا

خراسان رضوی

تائباد برادری کے بزرگوں کی پولنگ اسٹیشن میں پرجوش موجودگی۔

ایران میں عام انتخابات: عوام کی پرجوش شرکت نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا

شمالی خراسان

زیادہ ٹرن آؤٹ ایک بار پھر دشمنوں کو مایوس کرے گا۔

خوزستان

خوزستان کے 3533 پولنگ اسٹیشنوں پر عوام کا جوش و ولولہ دیدنی ہے۔

زنجان

صوبہ زنجان میں ولی فقیہ کے نمائندے اور زنجان کے گورنر ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے۔

سمنان

دشمنوں کی نظریں اسلامی جمہوریہ ایران کے انتخابات پر ہیں۔ امام جمعہ سمنان

سیستان اور بلوچستان

سیستان و بلوچستان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے ووٹ کاسٹ کیا۔

فارس

صوبہ فارس میں پرجوش ووٹنگ جاری

 50 لاکھ آبادی والے صوبہ فارس میں اہل ووٹرز کی تعداد 3,710,822 ہے، جن میں سے 187,253 پہلی بار ووٹ کاسٹ کرنے والے ہیں۔

ایران میں عام انتخابات: عوام کی پرجوش شرکت نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا

قزوین

قزوین میں ووٹ ڈالنے کے لیے عوام کی لمبی قطاریں۔

ووٹنگ کے آغاز کے بعد ہی صوبہ قزوین کے پولنگ اسٹیشنوں پر عوام لمبی قطاریں لگ گئیں.

قم

آیت اللہ جعفر سبحانی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

 آیت اللہ جعفر سبحانی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلامی نظام کا تحفظ واجب ہے لہذا ہر ایک کو ووٹنگ کے عمل میں حصہ لے کر اسلامی نظام کے تحفظ کی کوشش کرنی چاہیے۔

اس مرجع تقلید نے کہا کہ اسلامی نظام کے استحکام کا ایک طریقہ انتخابات میں حصہ لینا ہے اور اس سے دشمنوں کی سازش ناکام ہو جائے گی۔

ایران میں عام انتخابات: عوام کی پرجوش شرکت نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا

کردستان

سنند کے عوام نے الیکشن کی خوشیوں میں اپنی انگلیاں مختلف رنگوں سے سجائی

ایران میں عام انتخابات: عوام کی پرجوش شرکت نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا

کرمان

صوبہ کرمان کے انقلابی عوام نے ووٹ ڈالنے کے لئے شہید قاسم سلیمانی کے مزار کا رخ کیا۔

ایران میں عام انتخابات: عوام کی پرجوش شرکت نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا

کرمانشاہ

کرمانشاہ میں پرجوش انتخابی عمل  جاری

صوبہ کرمانشاہ میں 1,660 ثابت اور موبائل اسٹیشنز ووٹنگ کے عمل میں مصروف ہیں۔
اس صوبے میں 1 لاکھ 641 ہزار 423 اہل ووٹرز ہیں جن میں سے 75 ہزار 274 پہلی بار ووٹ کاسٹ کرنے والے رائے دہندگان ہیں۔

کوہگیلویہ اور بوئیراحمد

 کوہگیلویہ اور بوئیر احمد کے 872 پولنگ سٹیشنوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ یہاں کے 63 امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

ایران میں عام انتخابات: عوام کی پرجوش شرکت نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا

گلستان

شہید حتملو کے والدین کی عوام انتخابات میں بھرپور شرکت کی دعوت۔

ایران میں عام انتخابات: عوام کی پرجوش شرکت نے دشمنوں کو مایوس کر ڈالا

گیلان

85 سالہ تالاشی جوڑے کی پرجوش موجودگی۔

لورستان

ہر لمحے پرجوش دکھائی دیتی شاندار عوامی شرکت۔

مازندران

ہمیشہ صف اول میں حاضر عوام کی جوق در جوق شرکت۔

اراک میں پرجوش انتخابی مناظر

ملک کے مرکزی صوبے اراک میں ولی فقیہ کے نمائندے نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ہرمزگان

مدافع حرم شہید"تختی نژاد" کے خاندان نے بندر عباس کی قدس مسجد میں ووٹ کاسٹ کیا۔

ہمدان

اسلامی جمہوریہ ایران کے رنگ میں رنگے ہمدانیوں کا جذبہ دیدنی ہے۔

یزد

صوبہ یزد کے گاؤں محمد آباد زرچ میں پہلی بار ووٹ کاست کرنے والوں کی پرجوش شرکت۔

News ID 1922287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha