28 جون، 2024، 6:29 PM

ایرانی صدارتی انتخابات، پولنگ کے دوران سیکورٹی اطمینان بخش ہے، پولیس چیف

ایرانی صدارتی انتخابات، پولنگ کے دوران سیکورٹی اطمینان بخش ہے، پولیس چیف

ایرانی پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پولنگ کے دوران امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران میں چودہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں صبح آٹھ بجے سے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں سیکورٹی فورسز مستعد ہیں۔

ایرانی پولیس چیف سردار رادان نے کہا ہے کہ انتخابی عمل پرامن طریقے سے جاری ہے۔ ابھی تک ملک کے کسی بھی حصے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ کا عمل مکمل ہونے تک پولیس اور سیکورٹی دستے الرٹ ہوں گے۔

News ID 1925050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha