مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت مواصلات و ٹیکنالوجی کے شعبہ اطلاع رسانی کے سربراہ نے کہا ہے کہ چند ہی لمحے پہلے حال ہی میں فضا میں بھیجے جانے والے سیٹلائٹ نے سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے سگنل بھیجا ہے۔
محمد احسان خرامیدی نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ کی طرف سے ابتدائی سگنل موصول ہونا خوش آئند ہے کیونکہ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچنے کی یہی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کو وزارت مواصلات کے ماہرین نے ملکی سطح پر بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ