مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ناروے نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے پیش کردہ قرارداد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنے اپنے ردعمل میں امریکی اقدا م پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ناروے کے وزیرخارجہ اسپن بارٹیڈ نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اورانسانی امداد کی فراہمی کی ضرورت ہے۔ متعدد مرتبہ کوششوں کے باوجود سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ الجزائر کی جانب سے سلامتی کونسل میں جنگ بندی کے لئے پیش کی جانے والی قرار داد کے حق میں کونسل کے اراکین نے ووٹ دیا تھا تاہم برطانیہ نے اپنے حق کا استعمال نہیں کیا جبکہ امریکہ نے قرار داد کو ویٹو کردیا تھا۔
آپ کا تبصرہ