15 فروری، 2024، 6:16 PM

ایرانی وزیرخارجہ کی سربراہ او آئی سی سے ٹیلفونک ملاقات:

غزہ میں صہیونی مظالم کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت پر تاکید

غزہ میں صہیونی مظالم کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت پر تاکید

ایرانی وزیرخارجہ نے او آئی سی کے سربراہ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے عالمی برادری اور امت مسلمہ پر زور دیا کہ غزہ میں صہیونی جارحیت کے خاتمے کے لئے اقدامات کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے او آئی سی کے سربراہ حسین ابراہیم طہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور فلسطین سمیت مسلمان ممالک کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق عبداللہیان اور ڈاکٹر حسین طہ نے غزہ کے جنوبی شہر رفح میں صہیونی حکومت کے حالیہ مظالم اور دیگر حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ عالمی برادری اور مسلمان ممالک غزہ میں اسرائیلی مظالم روکنے کے لئے فوری اقدامات کریں۔

دونوں رہنماوں نے کہا کہ غزہ پر صہیونی حملوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں فلسطینی بچے بے گھر اور یتیم ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر عبداللہیان نے کہا  کہ طوفان الاقصی کے بعد او آئی سی نے صرف ایک مرتبہ فلسطین پر اجلاس بلایا ہے لہذا موجودہ حالات کے بارے میں غور کرنے کے لئے تنظیم کو دوبارہ فوری اجلاس بلانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں اور امدادی ٹیموں کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے کی وجہ سے غزہ کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
 

News ID 1921918

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha