17 اپریل، 2024، 10:00 AM

لبنانی اعلی مسلم رہنما کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات؛

ایرانی حملے سے مسلمانوں کا سر بلند اور صہیونیوں کے حوصلے پست ہوگئے

ایرانی حملے سے مسلمانوں کا سر بلند اور صہیونیوں کے حوصلے پست ہوگئے

لبنانی سپریم اسلامی اسمبلی کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے جوابی حملوں سے مسلمانوں اور فلسطینی عوام کا سر فخر سے بلند اور صہیونی دشمن مایوسی اور احساس کمتری کا شکار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان کی سپریم شیعہ اسمبلی کے نائب سربراہ شیخ علی الخطیب نے ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی اور خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر عبداللہیان نے کہا کہ لبنانی عوام کی قربانی قابل قدر ہے۔ لبنانی شہداء کی وجہ سے فلسطینی عوام کے حوصلے بلند ہیں۔ فلسطین کی حمایت میں لبنان نے قابل فخر کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنانی رہنما مخصوص شیخ علی الخطیب لبنانی عوام اور مختلف مذاہب کے درمیان اتحاد ایجاد کرنے اور اختلافات سے دور رکھنے کے لئے کوشش کررہے ہیں جس کا نمونہ ایک لبنانی عوام کی مقاومت کی صورت میں موجود ہے۔

ملاقات کے دوران لبنانی مذہبی رہنما نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملوں پر ایرانی سپریم لیڈر، حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ 

شیخ علی الخطیب نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کے حالیہ حملوں کی وجہ سے مسلمانوں مخصوصا فلسطینی عوام کے حوصلے بلند ہوگئے جبکہ صہیونی دفاعی اور سیاسی رہنما ان حملوں کے بعد شدید مایوس ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین عالم اسلام کے اتحاد کا مظہر ہے۔ یران نے ہر طرح کے دباو اور مشکلات کے باوجود فلسطین کی حمایت سے دست برداری اختیار نہیں کی ہے۔

News ID 1923373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha