16 اپریل، 2018، 12:52 AM

امریکہ شام پر حملہ میں اپنے اہداف تک پہنچنے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام

امریکہ شام پر حملہ میں اپنے اہداف تک پہنچنے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شام پر امریکی حملے کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر حملہ کرکے امریکہ اور اس کے اتحادی ، اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے اور اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہو گئے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شام پر امریکی حملے کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر حملہ کرکے امریکہ اور اس کے اتحادی ، اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے اور اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہو گئے ہیں ۔سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو بزدل قراردیتے ہوئے کہا کہ اسرائيل پھر لبنان  پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے لیکن اس بار لبنانی عوام اسے عبرتناک اور تاریخی سبق سکھائیں گے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امریکہ، فرانس اور برطانیہ ، شام پر حملے میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں کیونکہ شامی فوج نے ان کے 70 فیصد میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا۔ اور ان کے میزائل حملوں کے نتیجے میں شامی عوام اور فوج کے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں ۔ سید حسن نصر اللہ نے لبنانی عوام پر زوردیا کہ وہ لبنان میں 6 مئی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں  بھر پور شرکت کرکے اپنی طاقت اور قوت کا مظاہرہ کریں۔

News ID 1880077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha