2 جولائی، 2024، 12:57 PM

ماہ محرم کی مناسبت سے آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کا وزیر اعظم مودی کو خط

ماہ محرم کی مناسبت سے آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کا وزیر اعظم مودی کو خط

ماہ محرم الحرام کا مہینہ شروع ہونے میں چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں ایسے میں آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر کئی مطالبات کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سحر نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم  مودی کو آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ نے خط لکھ کر محرم کے جلوسوں میں سیکیورٹی اور بہتر انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ محرم کے جلوس ریاستی حکومتوں کے مقرر کردہ راستوں پر نکالے جائیں۔ نیز جلوسوں کے روٹ پر سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کیا جائے، تاکہ شرپسند عناصر امن و امان کو خراب نہ کر سکیں۔

خط میں وزیر اعظم  مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کہ جنہوں نے اپنے اہل خانہ اور 72 ساتھیوں سمیت انسانیت کو بچانے کے لیے کربلا کے میدان میں جام شہادت نوش کیا، جس میں 6 ماہ کا بچہ بھی شامل تھا۔ ایسی عظیم شخصیت کی یاد میں ہمارے ہندوستان سمیت پوری دنیا میں ہندو، مسلمان، سکھ، عیسائی اور ہر مذہب کے لوگ محرم الحرام کو ان شہیدوں کو یاد کرتے  ہیں۔ آپ کو بتانا ہے کہ اس سال محرم الحرام 8 جولائی2024  سے شروع ہو رہا ہے۔

News ID 1925126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha