2 جولائی، 2024، 3:56 PM

لبنان کے ساتھ جنگ اسرائیل کے لئے خودکشی کے مترادف ہے، سابق صہیونی جنرل

لبنان کے ساتھ جنگ اسرائیل کے لئے خودکشی کے مترادف ہے، سابق صہیونی جنرل

سابق صہیونی فوجی جنرل نے انتباہ کیا ہے کہ لبنان کے ساتھ جنگ اسرائیل کے لئے خودکشی کی مانند ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سابق صہیونی جنرل اسحاق بریک نے نتن یاہو حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ لبنان کے ساتھ جنگ اسرائیل کے لئے خودکشی کی مانند ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نتن یاہو، گیلانت اور جنرل ہالیوی اسرائیل کو تباہ کن جنگ میں دھکیل رہے ہیں۔

سابق جنرل نے کہا کہ تینوں صہیونی رہنما لبنان کو خطرے کے طور پر پیش کررہے ہیں۔ لبنان سے کیا خطرہ درپیش ہے جس کی وجہ سے شمالی سرحد پر جنگ چھیڑی جارہی ہے۔

بریک نے مزید کہا کہ لبنانی سرحد پر جنگ کی صورت میں پورا خطہ لپیٹ میں آئے گا اور مقبوضہ فلسطین کے بیشتر علاقے تباہی کی زد میں آئیں گے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی سرحدوں پر واقع صہیونی حکومت اور فوج کے ایک ہزار سے زائد مکانات اور تنصیبات کو حزب اللہ کے ڈرون اور میزائل حملوں کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

News ID 1925128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha